سری لنکا کے ہاتھوں ٹوئنٹی -20 سیریزشرمناک شکست: پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق کا اہم انکشاف

مصباح نے کہاکہ ہارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا، بالخصوص اس ٹیم کے خلاف جس کے اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوں ۔ یہ ہار آنکھ کھولنے والی ہے۔ ہماری بولنگ اور بیٹنگ سمیت ہر شعبے میں کمی دکھائی دی۔

Oct 08, 2019 10:15 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 10:16 PM IST
سری لنکا کے ہاتھوں ٹوئنٹی -20 سیریزشرمناک شکست: پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق کا اہم انکشاف

مصباح الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر ہیں۔

سری لنکا کے ہاتھوں ٹوئنٹی -20 سیریز میں 0-2 سے پچھڑنے کے بعد پاکستان ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ان کی ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی۔ سری لنکا نے پیر کو پاکستان کو دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ میں 35 رنزسے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی تھی۔مصباح نے کہاکہ ہارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا، بالخصوص اس ٹیم کے خلاف جس کے اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوں ۔ یہ ہار آنکھ کھولنے والی ہے۔ ہماری بولنگ اور بیٹنگ سمیت ہر شعبے میں کمی دکھائی دی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان بہت فرق ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کے پاس تجربہ نہیں ہے پھر بھی وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ہماری ٹیم متوازن ہے لیکن ہم اپنے منصوبوں کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔پاکستان کے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم کو شامل کیا تھا لیکن دونوں ہی بلے باز کارکردگی کرنے میں ناکام رہے۔

Loading...

مصباح نے کہاکہ ان دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ ایک سال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ احمد نے پی ایس ایل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ عمر تمام فارمیٹ میں ایک اچھے کھلاڑی کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بدقسمتی کی بات ہے۔ ٹوئنٹی -20 میں ایسا کوئی بلے باز نہیں ہے جو ان سے اچھی کارکردگی کرے۔ جو کھلاڑی گھریلو میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں موقع دیا جاتا ہے اور اس لئے ہم نے انہیں ٹیم میں شامل کیا تھا۔

Loading...