ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

India-China Rift: ساتویں دور کی بات چیت میں ہندستان نے زور دے کر کہا۔ ایل اے سی سے پیچھے ہٹے چین

سرحدی تنازعہ چھٹے مہینے میں داخل ہو چکا ہے اور تنازعہکے جلد حل ہونے کے آثار کم ہی نظر آتے ہیں کیونکہ ہندستان اور چین نے بیحد اونچائی والے علاقوں میں تقریبا ایک لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں جو طویل تعطل میں ڈٹے رہنے کی تیاری ہے۔

  • Share this:
India-China Rift: ساتویں دور کی بات چیت میں ہندستان نے زور دے کر کہا۔ ایل اے سی سے پیچھے ہٹے چین
ساتویں دور کی بات چیت میں ہندستان نے زور دے کر کہا۔ ایل اے سی سے پیچھے ہٹے چین

نئی دہلی۔ مشرقی لداخ (Eastern Ladakh) میں تعطل کے حل کے لئے ہندستان  (Indian Army) نے چین کے ساتھ 7ویں دور کی فوجی سطح کی بات چیت میں بیجنگ سے تنازعہ کے سبھی نکات سے چینی افواج کی مکمل واپسی کرنے کو کہا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشرقی لداخ میں کور کمانڈر سطح کی بات چیت پیر کے روز دوپہر تقریبا 12 بجے لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر چشول علاقہ میں ہندستانی علاقے میں ہوئی اور رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد بھی جاری رہی۔


سرحدی تنازعہ کے جلد حل ہونے کے نظر نہیں آ رہے آثار


سرحدی تنازعہ چھٹے مہینے میں داخل ہو چکا ہے اور تنازعہکے جلد حل ہونے کے آثار کم ہی نظر آتے ہیں کیونکہ ہندستان اور چین نے بیحد اونچائی والے علاقوں میں تقریبا ایک لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں جو طویل تعطل میں ڈٹے رہنے کی تیاری ہے۔ بات چیت کے بارے میں کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے لیکن ذرائع نے کہا کہ ایجنڈا تنازعہ کے سبھی نکات سے فوجیوں کی واپسی کے لئے ایک خاکہ کو حتمی شکل دینا تھا۔


ہندستانی نمائندہ وفد کی قیادت لیہہ واقع 14 ویں کور کے کمانڈر لفٹننٹ جنرل ہریندر سنگھ اور وزارت خارجہ میں مشرقی ایشیا معاملوں کے جوائنٹ سکریٹری نوین شری واستو کر رہے ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ بات چیت میں چینی وزارت خارجہ کا ایک آفیسر بھی چینی نمائندہ وفد کا حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میں ہندستان نے زور دے کر کہا کہ چین کو تنازعہ کے سبھی نکات سے اپنے فوجیوں کو جلد اور پوری طرح واپس بلانا چاہئے اور مشرقی لداخ میں سبھی علاقوں میں اپریل سے پہلے کی صورت حال بحال ہونی چاہئے۔ تعطل پانچ مئی کو شروع ہوا تھا۔

ساتویں دور کی فوجی سطح کی بات چیت شروع ہونے سے پہلے ذرائع نے کہا تھا کہ ہندستان پینگونگ ندی کے جنوبی کنارے کئی اسٹریٹجک اونچائیوں سے ہندستانی فوجیوں کی واپسی کی چین کی مانگ کا مضبوطی سے مخالفت کرے گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 13, 2020 08:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading