نئی دہلی. پاکستان (Pakistan) نے چینی ایپ ٹک ٹاک (TikTok) پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان کی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹاک ٹاک کے ذریعے غیر قانونی آن لائن کنٹینٹ کو روکنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہ اٹھائے جانے کے سبب یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ کو پاکستان میں فحاشی پھیلانے کی وجہ سے بلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ ثقافت کیلے لیا ہے، سیکیورٹی کے لئے نہیں۔ اگر ٹک ٹاک اپنے مواد کو بہتر بنائے گا تو اتھارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان (pakistan pm imran khan) بھی ٹک ٹاک پر پابندی (TikTok Ban) عائد کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ڈیٹا سکیورٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بنا پر اس پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ اس کے پیچھے ملک میں فحاشی پھیلانا ہے۔ ٹک ٹاک کے ساتھ اس طرح کی دیگر ایپ پر بھی پابندی عائد کرنے کا خیال کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان (pakistan pm imran khan) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا اور ایپس کو فحش کنٹینٹ سے آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی اے نے حال ہی میں پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی عائد کی تھی جن پر عریانی اور ہم جنس پرستی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی دوران ، سرحدی تنازعہ (India-China Border Tension) کے درمیان ، ہندوستان بھی نے حال ہی میں ٹک ٹاک سمیت 100 سے زیادہ چینی ایپس پر پابندی عائد کردی جس نے چین (china) بوکھلا گیا۔ ہندوستان نے ان ایپس کو ڈیٹا سکیورٹی ، ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لئے خطرناک قرار دیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے بھی ٹک ٹاک (TikTok) پر پابندی عائد لگا دی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔