ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: چین۔ پاکستان سے دونوں محاذوں پر نمٹنے کو تیار ہندستانی فضائیہ، سرحد پر جنگی طیاروں نے بھری اڑان

مشرقی لداخ (Ladakh) میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر تناؤ کے درمیان ایسا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان اور چین (Pakistan and China) ہندستان کے خلاف ایک ساتھ آکر کوئی ٹھوس قدم اٹھا سکتے ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: چین۔ پاکستان سے دونوں محاذوں پر نمٹنے کو تیار ہندستانی فضائیہ، سرحد پر جنگی طیاروں نے بھری اڑان
سرحد پر جنگی طیاروں نے بھری اڑان

نئی دہلی:  مشرقی لداخ  (Ladakh) میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر تناؤ کے درمیان ایسا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان اور چین (Pakistan and China) ہندستان کے خلاف ایک ساتھ آکر کوئی  ٹھوس قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہندوستانی فضائیہ  (Indian Air Force) نے جمعہ کے روز کہا کہ ہم چین اور پاکستان کے دونوں محاذوں پر نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ سرحد پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ فضائیہ کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے فارورڈ ایئر بیس سے اڑان بھری۔ جہاں سے پاکستان کا فاصلہ تقریبا  50 کلو میٹر اور دولت بیگ اولڈی تقریبا 80 کلومیٹر ہے۔


شیو ندی کے پاس فارورڈ ایئر بیس بنا ہے یہاں پر خار ڈونگ سے گزرتے ہوئے SU -30 MKI, C-130J Super Hercules,  آئی یوشن -76 اوسر اینٹون  -32 (Anton-32) سمیت کئی طیارے اور ہیلی کاپٹر دن اور رات مسلسل اڑان بھر رہے ہیں۔ اس ایئر بیس پر پہنچی نیوز ایجنسی کی ٹیم نے یہ جانکاری دی ہے۔ چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر دن اور رات گشت کر رہے ہیں۔ بارڈر پر واقع ٹھکانوں پر فوجیوں، راشن اور گولہ۔بارود پہنچانے اور لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز بھی مسلسل اڑان بھر رہے ہیں۔



ہم کسی بھی حالات سے نمٹنے کو تیار:  IAF
پاکستان مقبوضہ کشمیر (PoK)  اور چین سرحد کے پاس ایک فارورڈ ایئر بیس پر تعینا فضائیہ کے ایک پائلیٹ نے چین۔پاکستان کے ایک ساتھ آنے کے امکان کت بارے میں اے این آئی کے ذریعے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ہندستانی فضائیہ جدید پلیٹ فارم کی وجہ سے  مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے۔ فوج کوئی بھی آپریشن کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہم کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح ٹرینڈ ہیں۔ ہم فضائیہ کے ٹچ دا اسکائی دھ گلوری کے ساتھ جیتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 25, 2020 11:07 PM IST