ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایل اے سی پر صورت حال کشیدہ لیکن ہم نہیں قبول کریں کے کوئی تبدیلی: سی ڈی ایس

سابق فوجی سربراہ نے کہا کہ ہم لائن آف ایکچول کنٹرول میں کسی بھی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائک سے ہم نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔

  • Share this:
ایل اے سی پر صورت حال کشیدہ لیکن ہم نہیں قبول کریں کے کوئی تبدیلی: سی ڈی ایس
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت (CDS Bipin Rawat) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندستانی فوج کو اپنے ہتھیار اور دیگر ضروریات کے لئے کسی ایک ملک پر منحصر نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوجی ضرورتوں کے لئے مسلسل بندشوں کے خطرے سے باہر نکلنا ہو گا۔ سی ڈی ایس نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس کالج کے زیر اہتمام منعقد ڈائمنڈ جوبلی ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اس دوران انہوں نے ایل اے سی کا بھی تذکرہ کیا۔


چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ' مشرقی لداخ میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول پر صورت حال کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ ہندستانی دستوں کی جوابی کارروائی کے پیش نظر چین کی پیپلس لبریشن آرمی کو لداخ میں اپنی گستاخی کے لئے ' غیر متوقع نتائج' کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری پوزیشن پر کوئی سوال نہیں ہے۔ ہم لائن آف ایکچول کنٹرول میں کسی بھی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے'۔



سابق فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائک سے ہم نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔

جھوٹی کہانیاں گڑھ رہا ہے پاکستان

سابق فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائک سے ہم نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔ تین دہائیوں سے پاکستان کی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی جموں وکشمیر میں جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔ اب تیزی سے سوشل میڈیا پر ہندستان مخالف بیان بازی شروع ہو رہی ہے اور ہندستان کے اندر سماجی بھید بھاو پیدا کرنے کے لئے جھوٹی فرقہ وارانہ کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 06, 2020 12:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading