اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شہید جوانوں پر متنازعہ تبصرہ کرنے پرچنئی سپرکنگس کی کارروائی، کردیا اپنے رکن کو معطل

    چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کے فی الحال آئی پی ایل میں 8 پوائنٹ ہیں۔ اب اگر وہ اپنے باقی بچے ہوئے دو میچ بھی جیت جاتی ہے تو بھی اس کے 12 پوائنٹ ہوں گے۔

    چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کے فی الحال آئی پی ایل میں 8 پوائنٹ ہیں۔ اب اگر وہ اپنے باقی بچے ہوئے دو میچ بھی جیت جاتی ہے تو بھی اس کے 12 پوائنٹ ہوں گے۔

    آئی پی ایل کی فرنچائزی ٹیم چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) نے اپنی ٹیم ڈاکٹر مدھو تھوٹاپیلیل کو مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 جوانوں کی شہادت پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے سلسلے میں آج معطل کردیا۔

    • Share this:
      چنئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی ٹیم چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) نے اپنی ٹیم ڈاکٹر مدھو تھوٹاپیلیل کو گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 جوانوں کی شہادت پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے سلسلے میں آج معطل کردیا۔ سی ایس کے نے ٹویٹر پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل شروع ہونے کے بعد سے ٹیم کے ساتھ وابستہ ڈاکٹر مدھو کو ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔ چنئی سپرکنگس ٹیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایس کے ٹیم منیجمنٹ نے ڈاکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ سی ایس کے نے کہا کہ چنئی سپرکنگس کو ڈاکٹر کے اس بیان پر افسوس ہے۔ ڈاکٹر کا قابل اعتراض یہ تبصرہ انتظامیہ کی معلومات میں نہیں تھا۔ لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں ہندوستان کے 20 جوان شہید ہوگئے ہیں۔


      ڈاکٹر مدھو نے واقعہ کے سلسلے میں حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا اور بعد میں اسے ہٹا دیا تھا۔
      چنئی سپرکنگس نے ٹیم ڈاکٹر مدھو تھوٹا پیلیل نے متنازعہ ٹوئٹ کیا تھا، جس کے بعد آئی پی ایل فرنچائزی نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس متنازعہ ٹوئٹ پر تیزی سے کارروائی کرے گی۔ وہیں وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) سمیت کئی ہندوستانی کرکٹروں نے بھی ہندوستان کے بہادر شہید فوجیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

      وراٹ کوہلی اور سچن تندولکر سمیت کئی ہندوستانی کرکٹروں نے بھی ہندوستان کے بہادر شہید فوجیوں کو سلام پیش کیا ہے۔
      وراٹ کوہلی اور سچن تندولکر سمیت کئی ہندوستانی کرکٹروں نے بھی ہندوستان کے بہادر شہید فوجیوں کو سلام پیش کیا ہے۔


       

      فوجیوں سے زیادہ بے لوث اور بہادر کوئی نہیں

      وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان جوناوں کو سلام، جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کے لئے گلوان وادی میں اپنی جان قربان کردی۔ کوئی بھی ایک فوجی سے زیادہ بے لوث اور بہادر نہیں ہوتا۔ ان کے اہل خانہ کے لئے تعزیت۔ مجھے امید ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعاوں کے ذریعہ انہیں سکون ملے گا۔ وہیں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے کہا کہ پورا ملک اپنے شہیدوں کے اہل خانہ کے لئے کھڑا ہے۔ وہیں ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) نے چینی سامان پر پابندی عائد کرنے کے لئے کہا ہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف (Mohammad Kaif) نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میرا احساس ان فوجیوں کے اہل خانہ کے لئے ہے، جنہوں نے اپنے وطن کے لئے لڑتے ہوئے اپنی زندگی قربان کردی۔ ان کی اس قربانی کے لئے ہم بہادر فوجیوں کے قرض دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم ان کی بہادری کو سلام پیش کریں۔ بہادر اور شہید لوگ جنت میں رہتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: