ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فضائیہ کے سربراہ کی چین کو وارننگ۔ شہیدوں کی شہادت بیکار جانے نہیں دیں گے

ائیرچیف مارشل نے چین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہید جوانوں کی شہادت بیکار نہیں جانے دیں گے۔

  • Share this:
فضائیہ کے سربراہ کی چین کو وارننگ۔ شہیدوں کی شہادت بیکار جانے نہیں دیں گے
فضائیہ کے سربراہ کی چین کو وارننگ۔ شہیدوں کی شہادت بیکار جانے نہیں دیں گے

نئی دہلی۔ مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں ہندستانی اور چینی افواج کے مابین پرتشدد جھڑپ میں شہید ہوئے 20 ہندستانی جوانوں کو یاد کرتے ہوئے فضائیہ سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے چین کو وارننگ دی ہے۔ ائیرچیف مارشل نے چین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہید جوانوں کی شہادت بیکار نہیں جانے دیں گے۔


ائیرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا ’ ایل اے سی پر ہم صورت حال کو سنبھالنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہم امن وسلامتی سے سبھی معاملوں کو حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم چین کو یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہماری فوج پوری طرح سے تیار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم گلوان وادی کے بہادروں کی قربانی کو کبھی بیکار نہیں جانے دیں گے۔


غور طلب ہے کہ چین سے جاری کشیدگی کے بیچ ہندستانی فوج پوری طرح سے تیار ہے۔ فضائیہ نے بھی لیہہ۔ لداخ میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ فضائیہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ائیرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے دو دنوں میں لیہہ اور سری نگر کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران فضائیہ کے سربراہ نے تیاریوں کے سلسلہ میں پوری جانکاری لی۔ بتا دیں کہ چین سے کشیدگی کے درمیان فضائیہ پوری طرح سے الرٹ ہے۔


ہندستانی فضائیہ نے چین سے کسی بھی حالت میں نمٹنے کے لئے جنگی طیارے اور دیگر ساز وسامان لائن آف ایکچول کنٹرول کے پاس فارورڈ بیس اور ائیرفیلڈ میں تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ فضائیہ سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے لیہہ اور سری نگر کے ائیربیس کا بھی دورہ کیا۔ یہ دورہ چین کی طرف سے گلوان وادی میں ہندستانی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
First published: Jun 20, 2020 12:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading