ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: چین سے بدلہ لینے کے لئے دہلی کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس چینی شہریوں کے لئے ہوئے بند

غور طلب ہے کہ ہندستانی سرحد میں دراندازی، دخل اندازی اور پھر 20 جوانوں کی شہادت کے بعد لوگوں کے اندر چین کے خلاف کافی غصہ ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: چین سے بدلہ لینے کے لئے دہلی کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس چینی شہریوں کے لئے ہوئے بند
بڑی خبر: چین سے بدلہ لینے کے لئے دہلی کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس چینی شہریوں کے لئے ہوئے بند

نئی دہلی۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کے چینی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم کو حمایت دیتے ہوئے دہلی کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس تنظیم نے اب چینی شہریوں کو نہ ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں جگہ جگہ پر چینی سامان کے بائیکاٹ اور چینی حکومت کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہین۔ ملک کے گوشے گوشے سے چینی سامان کے بائیکاٹ کی مانگ اٹھ رہی ہے۔ اس بیچ دہلی میں آنے والے چینی شہریوں کے ٹھہرنے کو لے کر ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔


چینی شہریوں کے لئے دہلی کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ لہذا اب دہلی میں آنے والے چینی شہریوں کے لئے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس میں ’ نو انٹری‘ رہے گی۔ غور طلب ہے کہ ہندستانی سرحد میں دراندازی، دخل اندازی اور پھر  20 جوانوں کی شہادت کے بعد لوگوں کے اندر چین کے خلاف کافی غصہ ہے۔ ہندستان اور چین میں کشیدگی کے بعد ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ ملک کے 68.2 فیصد لوگ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کو تیار ہیں۔


ہندستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ کے پیش نظر ملک کے 68.2 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چین کے تیار کردہ موبائل فون، ٹی وی اور الیکٹرانک سامان سمیت دیگر مصنوعات کو خریدنا بند کر دیں گے۔ سروے کے مطابق، 68.2 لوگوں نے کہا کہ وہ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے، جبکہ 31.8 فیصد لوگوں نے کہا کہ اس طرح کا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح کاروبار ہو گا جہاں لوگ چینی مصنوعات کو خریدنا جاری رکھیں گے۔

First published: Jun 25, 2020 01:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading