ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھی مانا۔ پرتشدد جھڑپ میں چین کے 35 فوجی مارے گئے

امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چین کے تقریبا 35 سے زیادہ فوجی اس جھڑپ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

  • Share this:
امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھی مانا۔ پرتشدد جھڑپ میں چین کے 35 فوجی مارے گئے
امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھی مانا۔ پرتشدد جھڑپ میں چین کے 35 فوجی مارے گئے

واشنگٹن۔ لداخ  (Laddkah)  کی گلوان ودای (Galwan Valley) میں چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ (India-China Rift) میں ہندوستان کے  20 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ حالانکہ، چین نے اپنی طرف ہوئے نقصان کی رسمی طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ ہندوستانی ایجنسیوں کے مطابق، چین کے 43 فوجی مارے گئے ہیں، جبکہ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چین کے تقریبا 35 سے زیادہ فوجی اس جھڑپ میں ہلاک ہوئے ہیں۔


یو ایس نیوز میں چھپی ایک خبر کے مطابق، امریکہ اس پوری صورت حال پر کافی سنجیدگی سے نظر بنائے ہوئے ہے۔ بھلے ہی چین نے اپنے نقصان کی رسمی طور پر کوئی تصدیق نہ کی ہو، لیکن امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھی مانا ہے کہ چین کا ہندوستان سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق، اس جھڑپ میں چین کے کم سے کم 35 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں چینی فوج کا ایک ایک سینئر آفیسر بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیر کی دیر شام دونوں ملکوں کی افواج کی ٹکڑیاں گلوان وادی میں آمنے سامنے آ گئی تھیں۔ اس تشدد کے بعد وادی میں ہی دونوں افواج کی میٹنگ ہوئی جس میں امن وامان بنائے رکھنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں کی فوجیں پیچھے ہٹ گئی ہیں۔


چاقو سے ہوئی لڑائی، کھائی میں پھسلے فوجی


امریکی ذرائع کے مطابق، دونوں ہی ملکوں کے فوجی ہتھیاروں کے بغیر پرتشدد جھڑپ میں شامل ہوئے۔ اس دوران فوجیوں نے ایک دوسرے پر چاقو اور لوہے کی راڈ اور دیگر چیزوں سے حملہ کیا۔ اس جھڑپ کے دوران دونوں ہی ملکوں کے کئی جوان پھسل کر کھائی میں گر گئے اور ان کی موت ہو گئی۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق، جن پنگ حکومت اس نقصان کو اس لئے بتا نہیں رہی ہے، کیونکہ وہ چین کے عوام کے سامنے شرمندگی محسوس کرنا نہیں چاہتی۔ کورونا انفیکشن پھیلنے کے بعد پہلے سے ہی صدر شی جن پنگ میں مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
First published: Jun 17, 2020 11:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading