ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ہند۔چین سرحدی تنازعہ میں شہید ہوئے جوانوں میں بنگال کے دو سپوت بھی شامل، لوگوں میں چین کے خلاف غم و غصہ

کولکاتہ میں بھی چین کے سامان کے سب سے بڑے بازار چاندنی مارکیٹ میں لوگوں نے چینی سامان کے بایٸکاٹ کا اعلان کیا یے۔

  • Share this:
ہند۔چین سرحدی تنازعہ میں شہید ہوئے جوانوں میں بنگال کے دو سپوت بھی شامل، لوگوں میں چین کے خلاف غم و غصہ
ہند۔چین سرحدی تنازعہ میں شہید ہوئے جوانوں میں بنگال کے دو سپوت بھی شامل، لوگوں میں چین کے خلاف غم و غصہ

کولکاتہ۔ لداخ میں ہندوستانی و چینی افواج کے درمیان ہوٸے پر تشدد جھڑپ میں 20 ہندوستانی جوانوں کی موت پر پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے۔ لوگ چین کے خلاف زبردست غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ شہید جوانوں میں دو کا تعلق مغربی بنگال سے بھی ہے۔ ممتاحکومت نے شہید جوانوں کے گھر والوں کو مالی امداد کے ساتھ سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وہیں عوام میں زبردست غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔ تجارتی سطح پر بھی چین کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔


کولکاتہ میں بھی چین کے سامان کے سب سے بڑے بازار چاندنی مارکیٹ میں لوگوں نے چینی سامان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ کولکاتہ کے چاندنی مارکیٹ میں الیکٹرونک و دیگر سامانوں کی خریداری ہوتی ہے۔ یہ کولکاتہ کا سب سے بڑا بازار ہے جہاں چین سے  آئے سامانوں کی فروخت ہوتی ہے۔ کیونکہ چین سے انے والے سامانوں کی قیمت سستی ہوتی ہے۔ اس لئے یہاں خریداروں کی بھیڑ دیکھی جاتی ہے۔ لیکن سرحدی تنازعہ میں ہندوستانی افواج کی شہادت نے ملک کے ہر شہری کو اشک بار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام لوگ جہاں سیاسی اقدامات پر نظر رکھے ہوٸے ہیں، وہیں وہ اپنے طور پر بھی چینی سامانوں کا بائیکاٹ کر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔


کولکاتہ میں بھی چین کے سامان کے سب سے بڑے بازار چاندنی مارکیٹ میں لوگوں نے چینی سامان کے بایٸکاٹ کا اعلان کیا یے۔


تاجروں کے مطابق وہ چین کے سامان کو فروخت نہیں کریں گے۔ کاروباریوں نے حکومت سے بھی اس معاملے میں آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ کاروباری روپش اگروال نے چین کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ ایسے وقت جب ہمارے جوانوں کو شہید کیا گیا، ہم چین کے سامان فروخت کر اسے مضبوط نہیں بنا سکتے۔ ہمیں چین کو سبق سکھانا ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا حکومت ان سامانوں کو اپنے ملک میں تیار کرے گی۔ کیا یہاں انڈسٹری کھولی جائیں گی۔ انہوں نے حکومت کو اس ضمن میں آگے آنے اور ملک میں چھوٹے کاروبار کو  فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 
First published: Jun 22, 2020 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading