ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین کو ایک اور جھٹکا، اب سڑک پروجیکٹوں اور ایم ایس ایم ای میں بھی چینی کمپنیوں پر ہوگی پابندی

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو سڑک پروجیکٹوں کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔

  • Share this:
چین کو ایک اور جھٹکا، اب سڑک پروجیکٹوں اور ایم ایس ایم ای میں بھی چینی کمپنیوں پر ہوگی پابندی
چین کو ایک اور جھٹکا

نئی دہلی۔ لداخ (Ladakh) میں چین سے جاری کشیدگی کے درمیان اسے سبق سکھانے کے لئے حکومت ہند ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ پچھلے دنوں حکومت نے 59 چینی ایپلی کیشنز (Chinese Apps) پر پابندی لگا دی ہے۔ اب حکومت چینی کمپنیوں کو ہندستان میں سڑک پروجیکٹوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (MSME) سے دور کرنے کی بھی تیاری کر چکی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری (Nitin Gadkari)  نے بدھ کو کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو سڑک پروجیکٹوں کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس میں چین کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔


گڈکری نے کہا کہ حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ چینی سرمایہ کار بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری نہ کر سکیں۔ گڈکری کے پاس ایم ایس ایم ای وزارت کی بھی ذمہ داری ہے۔ ان کے اس بیان کو حال میں گلوان وادی میں ہندستان۔ چین کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ اس جھڑپ میں ہندستانی فوج کے 20 جوان شہید ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں پر پابندی لگانے کو لے کر پالیسی جلد ہی پیش کر دی جائے گی۔ وہیں، سڑک پروجیکٹوں میں ہندستانی کمپنیوں کو ترجیح دینے کے لئے ضابطے آسان کئے جائیں گے۔


گڈکری نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا ’ ہم سڑکوں کی تعمیر کے لئے ان مشترکہ منصوبوں کا ٹھیکہ نہیں دیں گے جن میں چین کی کمپنی حصے دار ہو گی۔ ہم اس پر سخت موقف بنائے رکھیں گے۔ اگر وہ مشترکہ منصوبوں مین شامل ہو کر ہندستان آتے ہیں ، ہم انہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

First published: Jul 02, 2020 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading