ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہند۔چین کشیدگی: چینی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر کیا گیا احتجاجی مظاہرہ

لداخ میں فوج کے بیس جوانوں کی شہادت کے خلاف عوامی سطح پر سخت غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سماجی اور سیاسی سطح پر چین کی جارحیت کا جواب اسی کے انداز میں دینے کے مطالبے نے اور بھی زور پکڑ لیا ہے۔

  • Share this:
ہند۔چین کشیدگی: چینی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر کیا گیا احتجاجی مظاہرہ
لداخ میں فوج کے بیس جوانوں کی شہادت کے خلاف عوامی سطح پر سخت غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سماجی اور سیاسی سطح پر چین کی جارحیت کا جواب اسی کے انداز میں دینے کے مطالبے نے اور بھی زور پکڑ لیا ہے۔

الہ آباد ۔ لداخ میں فوج کے بیس جوانوں کی شہادت کے خلاف عوامی سطح پر سخت غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سماجی اور سیاسی سطح پر چین کی جارحیت کا جواب اسی کے انداز میں دینے کے مطالبے نے اور بھی زور پکڑ لیا ہے ۔ چین کی در اندازی اور بیس فوجیوں کی شہادت کے خلاف الہ آباد میں کانگریس سمیت کئی سماجی تنظیموں نے جگ جگہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کا نگریس کے علاوہ  سماجی تنظیموں نے بھی ہندوستان کے خلاف چین کی جارحیت کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف سخت اقدامات پر غور کرے۔ سب سے بڑا مظاہرہ نہرو خاندان کی آبائی رہاش گا آنند بھون کے قریب ہوا۔

آنند بھون کے پاس بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان جمع ہو گئے۔ لیکن تھوڑی ہی دیر میں پولیس فورس بھی وہاں پہنچ گئی ۔ پولیس اہل اکاروں نے احتجاج کرنے والوں کو سماجی فاصلے اور کورونا کے بڑھتے خطرات سے آگاہ کیا ۔ مظاہرین کے اصرار اور غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس نے چند افراد کو سماجی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے مظاہرہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ مظاہرین آنند بھون کے قریب واقع پنڈت جواہر لال نہرو کے مجسمے کے سامنے چین کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچے کے سکریٹری حسیب احمد اور کانگریس کے مقامی لیڈر مکند تواری کی قیادت میں چین کی جارحانہ حرکتوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرے کے دوران کانگریسی کارکنان نے چینی صدر کا پوسٹر اور پرچم نذر آتش کیا ۔ مظاہرین نے چین کو ہندوستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتاتے ہوئے اس کے خلاف سخت تادیبی کار روائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چین نے لداخ کی سر زمین پر قبضہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جس کا منھ توڑ جواب دیا جانا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی جارحیت کوملک کی فوج اور یہاں کے عوام قطعی برداشت نہیں کریں گے۔



اس موقع پر کانگریس لیڈر حسیب احمد نے وزیر اعظم نرندر مودی سے مطالبہ کیا کہ  چین کو اسی کے لہجے میں جواب دیا جائے ۔ مظاہرے میں لداخ میں شہید ہونے والے بیس فوجیوں کو جذباتی خراج عقیدت پیش کی گئی۔
First published: Jun 17, 2020 07:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading