ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گلوان جیسی پرتشدد جھڑپ نہیں دہرائی جائے گی، ہندستان۔ چین میں اس فارمولے پر بنی رضامندی۔ رپورٹ

مشرقی لداخ میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعطل برقرار ہے۔ اس بیچ کہا جا رہا ہے کہ دونوں فریقوں کے بیچ بات چیت کے ذریعہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کئی معاملوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

  • Share this:
گلوان جیسی پرتشدد جھڑپ نہیں دہرائی جائے گی، ہندستان۔ چین میں اس فارمولے پر بنی رضامندی۔ رپورٹ
گلوان جیسی پرتشدد جھڑپ نہیں دہرائی جائے گی، ہندستان۔ چین میں اس فارمولے پر بنی رضامندی

نئی دہلی۔ مشرقی لداخ میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر تعطل برقرار ہے۔ اس بیچ کہا جا رہا ہے کہ دونوں فریقوں کے بیچ بات چیت کے ذریعہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کئی معاملوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک مرحلہ وار طریقے سے فوجیوں کو ہٹانے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ گلوان (Galwan Valley) جیسی پرتشدد جھڑپ پھر سے نہیں دہرائی جائے گی۔


تیس جون کو دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کو سلجھانے کے لئے کور کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی۔ لیکن اس کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا۔ اس بات چیت میں چین کے کور کمانڈر میجر جنرل لیو لن اور ہندستان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کے درمیان تقریبا بارہ گھنٹوں تک بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، دونوں ملکوں نے پندرہ جون جیسی خونی جھڑپ پھر نہ کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔


یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 72 گھنٹوں تک دونوں فریق ایک دوسرے پر نظر رکھیں گے۔ ادھر چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندستان اور چین ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں ملکوں میں مرحلہ وار طریقے سے فوجیوں کو ہٹانے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ حالانکہ، ہندستان کی طرف سے اس کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بائیس جون کی میٹنگ میں بھی سرحد سے فوجیوں کو ہٹانے کی بات ہوئی تھی۔ لیکن آٹھ دن بعد بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔


 
First published: Jul 02, 2020 11:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading