ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لداخ میں ہندستانی فوج نے کیسے جگاڑ سے مصیبتوں پر پائی فتح: جانیں یہاں

لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی (Lieutenant General Yogesh Kumar Joshi) نے کہا، کسی نے کچھی سوچا نہیں ہوگا کہ اتنی اونچائیوں پر ٹینک ہوں گے۔ انہوں نے کہا، پانی کیلئے ٹینک کو اتنی اونچائی پر پہنچانے کیلئے کئی طرح کے طریقے اپنائے گئے کیونکہ مشکل حالات میں ایک روایتی طریقے سے کام کرنا بڑا چیلنج تھا۔

  • Share this:
لداخ میں ہندستانی فوج  نے کیسے جگاڑ سے مصیبتوں پر پائی فتح: جانیں یہاں
ہندستانی فوج چین کی ایک۔ایک حرکت پر سخت نظر بنائے ہوئے۔

چین اور ہندستان کے درمیان کشدگی میں کمی آنے کے بعد ڈریگن پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے اپنے فوجیوں کو اور دیگر ساز و سامان کو ہٹا رہی ہے۔ ہندستانی فوج چین کی ایک۔ایک حرکت پر سخت نظر بنائے ہوئے۔ ناردن کمانڈ کے چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی (Lieutenant General Yogesh Kumar Joshi) نے آج سی این این نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزو بات چیت میں بتایا کہ کیسے ہندستانی فوج نے مشکل حالات میں ڈریگن کو ٹکر دی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ فوج کے جوانوں نے جگاڑ تکنیک کا استعمال کرکے مشکلوں پر فتح پائی۔


اتنی اونچائی پر ٹینک سوچا نہیں تھا

لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی (Lieutenant General Yogesh Kumar Joshi) نے کہا، کسی نے کچھی سوچا نہیں ہوگا کہ اتنی اونچائیوں پر ٹینک ہوں گے۔ میں نے اپنی پوری زندگی لداخ میں، بریگیڈ، ڈویژن، شریک علاقوں کی کمان سنبھالنے میں گزارا۔ 5 مئی سے پہلے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسے حالات ہوں گے جس میں مشرقی لداخ میں اس طرح کا موومینٹ ہو رہا ہے۔ فورس، گولہ بارود، کوچ، توپ سب کچھ ہم ایل او سی کے پاس لیک گئے یہ انتہائی ناقابل تصور تھا۔ جوانوں نے پوری ہمر کے ساتھ اس کام کو انجام دیا۔


جگاڑ نے بنائے سارے کام!
انہوں نے کہا کہ چینی فوج کو پیچھے بھگانے اور ایل او سی پر سہولیات کا انتظام کرنے کیلئے فوج کے جوانوں کے کئی طرح کے جگاڑ کئے۔ انہوں نے کہا، پانی کیلئے ٹینک کو اتنی اونچائی پر پہنچانے کیلئے کئی طرح کے طریقے اپنائے گئے کیونکہ مشکل حالات میں ایک روایتی طریقے سے کام کرنا بڑا چیلنج تھا۔


پانی بنا فوج کیلئے بڑا چیلنج۔۔۔
فوج کے ایک افسر نے کہا، شروعات میں سرحد پر پانی فوجیوں کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا۔ پانی لانے کیلئے پہاڑوں پر چرحنا ایک مشکل کام ہے۔ شروع میں ہمیں فوجیوں کیلئے بوتل بند پانی ملا۔ اس کے بعد ہم نے انجینیئروں کو کام پر لگایا ہے اور ہم تقریبا بیس بورویلوں کو کھودنے میں کامیاب ہوئے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 18, 2021 02:29 PM IST