ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان۔ چین سرحد کے حالات پر وزیر اعظم مودی نے طلب کی کل جماعتی میٹنگ، 19جون کو پارٹی صدور سے کریں گے بات

وزیر اعظم دفتر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میٹنگ 19 جون کو شام پانچ بجے ہو گی۔ یہ کل جماعتی میٹنگ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ورچوئل ہی ہو گی۔

  • Share this:
ہندوستان۔ چین سرحد کے حالات پر وزیر اعظم مودی نے طلب کی کل جماعتی میٹنگ، 19جون کو پارٹی صدور سے کریں گے بات
وزیراعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ لداخ میں ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین ہوئی جھڑپ پر بالآخر وزیر اعظم دفتر کی طرف سے ٹویٹ آ گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ 19 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی ایک کل جماعتی میٹنگ کریں گے جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے صدور کو بلایا گیا ہے۔ میٹنگ میں ہندوستان۔ چین سرحد کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔



وزیر اعظم دفتر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میٹنگ 19 جون کو شام پانچ بجے ہو گی۔ یہ کل جماعتی میٹنگ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ورچوئل ہی ہو گی۔ میٹنگ میں کس کس پارٹی کو بلایا جائے گا ایسا ابھی کچھ بتایا نہیں گیا ہے۔

گلوان وادی میں ہوئے پرتشدد جھڑپ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا پہلا بیان بھی آج آیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے لکھا ’ گلوان میں فوجیوں کی شہادت بیحد تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ جوانوں نے بہادری دکھاتے ہوئے اپنا فرض نبھایا اور شہید ہو گئے‘۔ راج ناتھ سنگھ نے آگے کہا کہ ملک جوانوں کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا اور میں شہیدوں کے کنبوں کے ساتھ ہوں۔ اس مشکل وقت میں ملک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ہمیں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری پر فخر ہے۔

اطلاعات کے مطابق، پیر کی رات کو دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ پیر کی رات کو گلوان وادی کے پاس دونوں ملکوں کے بیچ چل رہی بات چیت کے بعد سے سب کچھ معمول نظر آ رہا تھا، تبھی چینی فوجیوں نے دھوکے سے ہندوستانی جوانوں پر حملہ کر دیا۔ اس پورے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے ہندوستانی فوج نے کہا کہ 15 جون کی رات کو گلوان وادی علاقے میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں ہندوستان کے 20 جوان شہید ہو گئے تھے۔

 
First published: Jun 17, 2020 02:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading