ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم مودی نے چھوڑا Weibo ایپ

اب اس ایپ پر وزیر اعظم مودی کے اکاونٹ میں اپلوڈ کئے گئے سارے پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دئیے گئے ہیں۔

  • Share this:
چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم مودی نے چھوڑا Weibo ایپ
چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم مودی نے چھوڑا Weibo ایپ

نئی دہلی۔ چین کے ساتھ گہرے ہوتے سرحدی تنازعہ  (Border Dispute with China)  کے درمیان ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ چینی ایپ Weibo سے اپنا اکاونٹ ہٹا لیا ہے۔ اس ایپ سے وزیر اعظم نریندر مودی سال 2015 میں جڑے تھے۔ Weibo بھی ان 59 ایپس کی فہرست میں شامل ہے جن پر حال میں حکومت ہند نے پابندی لگائی ہے۔ اب اس ایپ پر وزیر اعظم مودی کے اکاونٹ میں اپلوڈ کئے گئے سارے پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دئیے گئے ہیں۔





وی آئی پی اکاونٹ ہٹانے کے خصوصی ضابطے

غور طلب ہے کہ Weibo ایپ پر وی آئی پی اکاونٹ ہٹانے کے لئے کچھ خصوصی ضابطے بنائے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس اکاونٹ کو ہٹانے کے لئے ایپ کی طرف سے اجازت دینے میں تاخیر کی جا رہی تھی۔ اس ایپ پر اب تک وزیر اعظم مودی کے ذریعہ 115 ویڈیو پوسٹ کئے گئے تھے۔ آپسی رضامندی کے بعد یہ طئے کیا گیا تھا کہ یہ سبھی پوسٹ ڈیلیٹ کر دئیے جائیں گے۔ کافی کوششوں کے بعد اب تک 113 ویڈیو ہی ڈیلیٹ کئے جا سکے تھے۔ لیکن اب سبھی پوسٹ ڈیلیٹ کر دئیے گئے ہیں۔

جن دو پوسٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکا تھا ان میں وزیر اعظم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی تصویر تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ Weibo کے لئے اپنے صدر کی تصویر ڈیلیٹ کر پانا ممکن نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب بھی وزیر اعظم مودی کے اکاونٹ پر یہ دونوں تصویریں دکھائی دے رہی تھیں۔ اس اکاونٹ پر وزیر اعظم مودی کے دو لاکھ 44 ہزار فالوور ہیں۔
First published: Jul 01, 2020 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading