ہوم » نیوز » عالمی منظر

تائیوان نے سکھایا چین کو سبق: ملک میں گھسے چینی جنگی طیارے کو کھدیڑا

بتادیں کہ چین تائیوان پر اپنا دعوی کرتا ہے۔ حالانکہ تائیوان میں خود کی جمہوری حکومت ہے۔ تائیوان نے کہا ہے کہ چین نے حالیہ مہینوں میں فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ جب کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کی وباسے نمٹ رہی ہے ۔ وہیں چین نے تائیوان کو دھمکی دی ہے۔

  • Share this:

سرحد پر تنازع کے درمیان لداخ میں 15 اور 16 جون کی آدھی رات ہندستانی فوجیوں(Indian Army) کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ اس میں ہندستان کے کم از کم 20 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس میں چین  (China Army) کے بھی کم سے کم 43  فوجی یا تو مارے گئے ہیں یا پھر زخمی ہیں۔ ان سب کے درمیان منگل کو ین کے پڑوسی ملک تائیون نے اسے کرارا سبق سکھایا ہے۔۔ ملک کی سرحد میں گھسے چینی جنگی طیارے (China fighter plane)  کو تائیوان نے کھدیڑ دیا۔ یہ جانکاری تائیوان کے وزیردفاع نے دی۔ چین کی طرف سے کی گیا یہ ایک ہفتے میں تیسرا واقعہ تھا۔

وزارت کےمطابق چین کا جے۔10 جنگی طیارہ تائیوان کی سرحد میں گھساتھا۔ تائیوان کی طرف سے اسے سرحدی علاقے سے باہر جانت کا انتباہ دیا گیا تھا لیکن جب اس نے الرٹ کو نظر انداز کیا تو تائیوان کی ایئر فورس نے جنگی طیاروں کے ذڑیعے چین کے جنگی طیارے کو ملک کی سرحد سے باہر کھدیڑ دیا۔

تائیوان کے مطابو گزشتہ ہفتے منگل کو بھی چین کے کئی سکھوئی 30 جنگی طیارے اور دیگر جنگی جیٹ تائیوان کی سرحد میں گھدے تھے۔ انہیںں بھی باہر جاے کا انتباہ دیا گیا تھا۔ جمعے کو بھی چین کا وائی-8 پروپیلر طیارہ تائیوان کی سرحد میں گھسا تھا۔ اسے سرویلانس کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ اسے بھی تائیوان سے دوبار ہوائی سرحد علاقے سے باہر جانے کا انتباہ دیا تھا۔

بتادیں کہ چین تائیوان پر اپنا دعوی کرتا ہے۔ حالانکہ تائیوان میں خود کی جمہوری حکومت ہے۔ تائیوان نے کہا ہے کہ چین نے حالیہ مہینوں میں فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ جب کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کی وباسے نمٹ رہی ہے ۔ وہیں چین نے تائیوان کو دھمکی دی ہے۔

First published: Jun 17, 2020 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading