ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین نے کہا۔ دو طرفہ معاملوں کو صحیح طریقے سے نمٹائیں گے، 40 فوجیوں کی موت کو بتایا افواہ

چین نے ہندستان کے ساتھ جاری دو طرفہ معاملوں کو بھی صحیح طریقے سے نمٹائے جانے پر عہد بستگی ظاہر کی۔

  • Share this:
چین نے کہا۔ دو طرفہ معاملوں کو صحیح طریقے سے نمٹائیں گے، 40 فوجیوں کی موت کو بتایا افواہ
چین نے کہا۔ دو طرفہ معاملوں کو صحیح طریقے سے نمٹائیں گے، 40 فوجیوں کی موت کو بتایا افواہ

بیجنگ۔ چین (China) کے وزیر خارجہ وانگ ای (Wang Yi) نے کہا ہے کہ ہندستان، روس اور چین کو اپنے رشتوں کے مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے دو طرفہ رشتوں کے’ حساس معاملوں‘ کو صحیح طریقے سے سنبھالنا چاہئے اور اس سے ٹھیک طریقے سے نمٹنا چاہئے۔ چین نے ہندستان کے ساتھ جاری دو طرفہ معاملوں کو بھی صحیح طریقے سے نمٹائے جانے پر عہد بستگی ظاہر کی۔ گلوان وادی میں 15 جون کو ہندستان اور چین کی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپ (India-China Rift) کے بعد روس، ہندستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں وانگ کا یہ تبصرہ چین کے نرم پڑتے رخ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔


چین کے وزیر خارجہ نے لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہندستان اور چین کے بیچ موجودہ فوجی کشیدگی کا براہ راست طور پر ذکر کئے بغیر کہا کہ تینوں ملکوں کو ’ آپسی رشتوں کے مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے دو طرفہ رشتوں میں حساس معاملوں کو ٹھیک طریقے سے سنبھالنا اور اس سے مناسب طریقے سے نمٹنا چاہئے‘۔ ہندستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لئے آر آئی سی کے وزرائے دفاع کی پہلی میٹنگ منعقد کرنے کی روس کی تجویز کی حمایت کی۔


چینی وزیر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، وانگ ای نے زور دیا کہ چین، روس اور ہندستان بڑے ممالک ہیں جو اسٹریٹجک خودمختاری پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں کو مجموعی تعاون بڑھانے کے موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا’ تینوں ملکوں کی ترقی کو فروغ دینے والے مشترکہ مفادات اور دنیا کی پر امن ترقی کی حفاظت کرتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ ہمیں باہمی مفادات کی مجموعی صورت حال کو بنائے رکھنے کے لئے دو طرفہ رشتوں کے حساس معاملوں سے صحیح طریقے سے اور ٹھیک طریقے سے نمٹنا چاہئے‘۔

First published: Jun 24, 2020 08:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading