ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لداخ میں ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے استحکام برقرار رکھیں گے ہندوستان-چین

حال ہی میں مشرقی لداخ میں چین کی جانب سے ٹکراؤ والے پوائنٹس پر فوجیوں کی تعداد بڑھائے جانے کی رپورٹس کے درمیان یہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے موقف کی قیادت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری (مشرقی ایشیا) نے کیا جبکہ چینی موقف ک قیادت سرحدی اور سمندری امور کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کیا۔

  • Share this:
لداخ میں ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے استحکام برقرار رکھیں گے ہندوستان-چین
علامتی تصویر

ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں تصادم کے تمام پوائنٹس سے افواج کو مکمل طور پر ہٹانے کے ہدف کو حاصل کرنے تک کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور زمین پر استحکام برقرار رکھنے پر آج اتفاق رائے کیا۔ہندوستان چین کے درمیان سرحد کے امور پر مشورہ اور مربوط طریقہ کار (ڈبلیو ایم سی سی) کی جمعہ کے روز ہوئی 22 ویں میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کے معاملے میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا۔


حال ہی میں مشرقی لداخ میں چین کی جانب سے ٹکراؤ والے پوائنٹس پر فوجیوں کی تعداد بڑھائے جانے کی رپورٹس کے درمیان یہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے موقف کی قیادت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری (مشرقی ایشیا) نے کیا جبکہ چینی موقف ک قیادت سرحدی اور سمندری امور کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کیا۔


علامتی تصویر ۔
علامتی تصویر ۔


وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں فریق کے مابین سرحد کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر صورتحال کی بابت کھل کر غور و خوض ہوا۔ دونوں فریق نے مانا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ستمبر 2020 میں ہوئے اتفاق کے مطابق مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر زیر التواء مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس تناظر میں دنوں فریق نے سفارتی اور فوجی سطح پر مذاکرہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ تصادم کے تمام نکات پر باہمی قابل قبول حل نکالنے اور افواج کو پوری طرح سے ہٹانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے اور سرحد پر امن اور استحکام قائم ہونے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات قائم رکھنے میں ترقی ممکن ہوگی۔ دونوں فریق اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ عبوری طور پر دونوں فریق پر استحکام قائم رکھیں گے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں فریق نے کور کمانڈر سطح کی 12 ویں میٹنگ بھی جلد بلانے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 26, 2021 06:41 AM IST