ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کا اعلان۔ چین کے ساتھ جنگ ہوئی تو ہندستان کا ساتھ دے گی امریکی فوج

وائٹ ہاوس کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کہا کہ چین کے سبب امریکہ اور باقی دنیا کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

  • Share this:
امریکہ کا اعلان۔ چین کے ساتھ جنگ ہوئی تو ہندستان کا ساتھ دے گی امریکی فوج
نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ وائٹ ہاوس (White House) کے ایک اعلیٰ افسر نے پیر کے روز یہ اعلان کیا کہ اگر ہندستان اور چین کے درمیان جنگ  (India-China Border Dispute) کے حالات بنتے ہیں تو یہ واضح ہے کہ امریکی فوج (US Military) ہندستان کا ہی ساتھ دے گی۔ وائٹ ہاوس نے واضح کیا کہ وہ چین کو ایشیا میں داداگیری کرنے نہیں دے سکتا۔ وائٹ ہاوس کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے ٹویٹ کر کہا کہ چین کے سبب امریکہ اور باقی دنیا کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔


وائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف مارک موڈیز نے ایک سوال کے جواب میں ’ فاکس نیوز‘ کو بتایا ’ پیغام واضح ہے۔ ہم کھڑے ہو کر چین کو یا کسی اور کو سب سے طاقتور یا موثر فورس ہونے کے سلسلہ میں کمان تھامنے نہیں دے سکتے، پھر چاہے وہ اس خطہ میں ہو یا یہاں‘۔ امریکی فوج کے ذریعہ خطے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لئے ساوتھ چائنا سی میں دو جہاز تعینات کئے جانے کے بعد افسر کا یہ بیان آیا ہے۔ ادھر ٹرمپ نے پھر ٹویٹ کیا ’ چین کے سبب امریکہ اور باقی دنیا کو بھاری نقصان پہنچا‘۔ کورونا وائرس وبا کے سبب امریکہ، پورے یوروپ اور ہندستان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی معیشت کو تقریبا روک سا دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ چین نے کووڈ۔ انیس کے بارے میں شروعاتی دور میں ہی جانکاری کیوں نہیں دی اور پوری دنیا میں وائرس کا پھیلاو ہونے دیا۔


موڈیز نے کہا کہ امریکہ نے ساوتھ چائنا سی میں اپنے دو جہاز بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا ’ ہمارا مشن یہ یقینی بنانا ہے کہ دنیا یہ جانے کہ ہمارے پاس اب بھی دنیا کی سپر فورس ہے۔‘ چین، ساوتھ چائنا سی میں علاقائی تنازعات میں ملوث ہے۔ چین تقریبا پورے ساوتھ چائنا سی پر دعویٰ کرتا ہے۔ ویتنام، فلپائن، برونئی اور تائیوان کے بھی خطے کو لے کر اس کے دعوے ہیں۔ موڈیز نے انٹرویو کے دوران ہندستان کی چینی ایپس پر پابندی لگانے کے فیصلوں کو بھی صحیح بتایا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 07, 2020 07:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading