ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کو ہندستان کے بعد اب امریکہ سے کرارا جھٹکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے چین پر مسلسل حملہ آور ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے چین کی دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 02, 2020 08:17 AM IST
  • Share this:
چین کو ہندستان کے بعد اب امریکہ سے کرارا جھٹکا
ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ چین پر ہندوستان کے ڈیجیٹل اسٹرائک کے بعد امریکہ نے بھی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنیوں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ان دونوں کمپنیوں کے سازوسامان کو ہٹانا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے چین پر مسلسل حملہ آور ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے چین کی دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔



امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن (ایف سی سی) نے گزشتہ روز 5-0 کے تناسب سے ووٹ دے کر چین کی تکنیک ساز کمپنی ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو قومی خطرہ قرار دیا ہے۔ صرف یہی نہیں ٹرمپ حکومت نے امریکی کمپنیوں کو تکنیکی آلات خریدنے کے لئے ملنے والے 8.3 بلین ڈالر کے فنڈ کو بھی روک دیا ہے۔
ایف سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ان دونوں چینی کمپنیوں کے آلات کو انفراسٹرکچر سے ہٹانا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو ہرگز امریکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے اتوار کی رات چین کے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔ ہندوستان نے یہ قدم 15 جون کو وادی گلوان میں سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ چینی فوج کی جھڑپ کے بعد اٹھایا تھا جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے۔ ہندستان کی طرف سے چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے بعد چین نے اسے انتہائی تشویشناک اقدام قرار دیا ہے اور بین الاقوامی اصولوں کی دہائی دینا شروع کردیا ہے۔
First published: Jul 02, 2020 08:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading