ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین نے دی پھر کھلی دھمکی: ہندستان کے کچھ لوگ ویتنام، کو بھڑکانا چاہتے ہیں، ہم سبق سکھا دیں گے

ایک طرف چین ہندستانن (India-China Border Dispute) کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہیں دوسری طرف وہ دھمکی آمیز بیانات کے ساتھ اس پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

  • Share this:
چین نے دی پھر کھلی دھمکی: ہندستان کے کچھ لوگ ویتنام، کو بھڑکانا چاہتے ہیں، ہم سبق سکھا دیں گے
چین کی دھمکی

بیجنگ: ایک طرف چین ہندستانن (India-China Border Dispute) کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہیں دوسری طرف وہ دھمکی آمیز بیانات کے ساتھ اس پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ اس بار چین نے ہندوستان کے ماہرین اور رائے دہندگان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ مبینہ ہندوستانی ماہرین چین کی تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہم انہیں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ چین ایسے لوگوں کو سبق سکھانے میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔

چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز (Global Times ) میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان میں کچھ لوگوں نے چین کے خلاف ویبنار کا انعقادکیا تھا جس لیکر چینی حکومتکافی غصے میں  ہے۔ اس ویبنار میں  بھارت کو چین کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے اور چین کی 'ون چائنا' پالیسی کو نشانہ بنانے کی صلاح دی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندستان کے سابق قومی سلامتی کے مشیر اروند گپتا اور کچھ مبینہ ماہرین چین میں تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ ہمیں شکست دیں گے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہندوستان ایسا سوچتا ہے تو ، وہ اس کی بڑی قیمت ادا کرے گا۔




کیا پے الزام

چین کا الزام ہے کہ اس ویبنار میں صلاح دی گئی تھی کہ حکومت ہند کو ہانگ کانگ میں جاری تحریک تائیوان کے ساتھ اقتصادی اور تکنیکی رشتے بڑھانا اور چین کے لیڈران کے ہندستان آنے پر تبت کے مظاہرین کی حمایت دینے جیسی کئی صالح دی گئی تھیں۔ ا کے ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ ہندستان کو ریجنل اکنامک پارٹنر  شپ سے جڑے سمجھوتے سے بھی انکار کردینا چاہئے۔ جب تک ہانگ کانگ اور تائیوان کو اس میں الگ سے شامل نہ کیا جائے۔ اس طرح ایشیا مین چین کے ون چائنا مشن کو چیلنج کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی۔

 
First published: Jun 16, 2020 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading