ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان۔چین سرحدی تنازعہ: بات چیت کے درمیان چینی فوج کی جنگ کی تیاریاں: دیکھیں ویڈیو

ہندستان۔چین سرحدی تنازعہ (India-China Border Dispute) کو سلجھانے کیلئے بھلے ہی دونوں ممالک نے ڈپلومیسی اور بات چیت کا راستہ چناہو لیکن چینی فوج (People's Liberation Army-PLA) مسلسل جنگ کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔

  • Share this:
ہندستان۔چین سرحدی تنازعہ: بات چیت کے درمیان چینی فوج کی جنگ کی تیاریاں: دیکھیں ویڈیو
ہندستان۔چین سرحدی تنازعہ (India-China Border Dispute) کو سلجھانے کیلئے بھلے ہی دونوں ممالک نے ڈپلومیسی اور بات چیت کا راستہ چناہو لیکن چینی فوج (People's Liberation Army-PLA) مسلسل جنگ کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔

ہندستان۔چین سرحدی تنازعہ (India-China Border Dispute) کو سلجھانے کیلئے بھلے ہی دونوں ممالک نے ڈپلومیسی اور بات چیت کا راستہ چناہو لیکن چینی فوج (People's Liberation Army-PLA) مسلسل جنگ کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔ تبت بارڈر (Tibet Border) پر رات میں جنگ کی مشق کرنے کے بعد اب چین کے شمال مغربی خطے میں بھی چینی فوج نے پہاڑوں پر لڑنے کی مشق کی ہے۔ چین کا سرکاری میڈیا مسلسل چینی فوج کے جنگی مشق کے ویڈیو شیئر کررہا ہے جس سے ہندستان پر دباؤ بنایا جاسکے۔

چین کی سرکاری میڈیا نے گلوبل ٹائمس نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ہزاروں چینی افواج پہاڑوں اور ناقابل رسائی علاقوں (Inaccessible areas) میں جنگ لڑنے کی مشق کرتے نظر آرہے ہیں۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویزن (CCTV)نے بھی بتایا کہ پی ایل اے ایئر فورس کی ایئربورن برگیڈ نے ہوبیئی صوبے سے ہزاروں کلومیٹر دور شمال۔مغرب چین کے پہاڑی میدان (Plateaus) میں ایک نامعلوم مقام ر جنگی مشق کی ہے۔ اس سے پہلے لبریشن آرمی کی تبت کمانڈ نے حال ہی میں اونچائی کے علاقوں میں اور خاص کر رات میں جنگ لڑنے کی مشق کی ہے۔ اس جنگی مشق کا مقصد بھی (Inaccessible areas) میں لڑائی کرنے کی ٹریننگ اور رات میں حملہ کرنے پر ہی مرکوز تھا۔ یہ جنگی مشق سمندری سطح سے 4700 میٹر کی اونچائی پر کی گئی۔

یہ جنگی مشق تبت کی سرحد کے قریب سطح سمندر سے 4700 میٹر اونچائی پر کی گئی تھی۔



تبت کی سرحد پر جنگ کی تیاریاں جاری
چینی فوج ہندستان سے متصل تبت کی سرحد کے قریب جنگی مشق کررہی ہے۔ چین نے تبت ملٹری کمانڈ پر نہ صرف پہاڑوں پر لڑنے کیلئے استعمال کئے جانے والے ہتھیار بھجوائے ہیں۔ بلکہ رات میں کیسے جنگ لڑی جائے گی اس کی بھی مشق کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رات کے ایک بجے پوری بٹالین نے تبت کی تنگگولیا ماؤنٹین کی طرف نشانہ بناکر جنگی مشق کی۔ اس دوران سبھی گاڑیوں نے اپنی لائٹ بند رکھیں اور نائٹ ویژن ڈیوائسز کے سہارے جنگ لڑنے کی مشق کی گئی۔ اندھیرے میں جنگ لڑنے کا سب سے بڑا فائدہ ماناجاتا ہے کہ اس سے ڈرون حملوں سے بچا جاسکتا ہے۔
ہندستان کو محتاط رہنا ہوگا
اتوار کے روز وزارت خارجہ نےاس کی جانکاری دی وزارت نے بتایا کہ چین امن سے پورے تنازعہ کو سلجھانے کیلئے تیار ہے اور مشرقی لداخ میں افواج کے درمیان کشیدگی ختم کرنے پر ہندستان اور چین کے درمیان سنیچر کو لیفٹیننٹ جنرل لیول کے فوجی کمانڈروں کے درمیان چرچا ہوئی۔ میٹنگ کے بعد ہندستانی وزارت خارجہ نے کہا دونوں فریق نے سفارتی تعلقات کی 70 سالگرہ کو بھی یاد کیا ہے۔
First published: Jun 09, 2020 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading