ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستان۔چین میں کشیدگی کے درمیان پاکستان فوج کے سربراہوں اور ISI کی خفیہ میٹنگ

ہندستان۔چین کی جھڑپ کے بعد منگل کی دیر شام خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی (ISI) بھی ایکٹو نظر آرہی ہے۔ ہندستان۔چین کی جھڑپ کے بعد منگل کی دیر شام خفیہ میٹنگ کی۔

  • Share this:
ہندستان۔چین میں کشیدگی کے درمیان پاکستان فوج کے سربراہوں اور ISI  کی خفیہ میٹنگ
ہندستان۔چین کی جھڑپ کے بعد منگل کی دیر شام خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی (ISI) بھی ایکٹو نظر آرہی ہے۔ ہندستان۔چین کی جھڑپ کے بعد منگل کی دیر شام خفیہ میٹنگ کی۔

ہندستان اور چین (India-China Rift) کے درمیان گلوان وادی میں پر تشدد جھڑپ کے بعد پاکستان  (Pakistan) اور اس کی خفیہ ایجنسی  ISI  بھی ایکٹو نظر آرہے ہیں۔ ہندستان۔چین کی جھڑپ کے بعد منگل کی دیر شام خفیہ ایجنسی  آئی ایس آئی (ISI) بھی ایکٹو  نظر آرہی ہے۔ ہندستان۔چین کی جھڑپ کے بعد منگل کی دیر شام خفیہ میٹنگ کی۔ ملی اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ کا ایجنڈہ ہندستان۔چین میں جاری کشیدگی کے درمیان پاکستانی فوج کا کردار طے کرنا تھا۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی پر بریفنگ کیلئے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹروں میں تینوں افواج کے سربراہان کے مابین اس ملاقات کا ایجنڈا لائن آف کنٹرول اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس میٹنگ میں پاکستان فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ، بحریہ چیف ظفر محمود عباسی اور فضائی کے سربراہ مارشل مجاہد انور خان شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستان می فوج اور آئی ایس آئی کے کئی اعلیٰ افسر بھی میٹنگ میں موجود رہے۔ ڈان کے مطابق تینوں فوج کے سربراہ عام طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی کمیٹی میں ملتے ہیں جس کی میٹنگ جولائی 2018  میں ہوئی تھی۔ پاکستانی دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس میٹنگ کا مقصد ہندستان کو حکمت عملی کا اشارہ دینا ہے۔


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں پانچ عارضی سیٹوں کیلئے انتخابات کے ایک دن پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو کہا کہ  15 رکنی کونسل میں  ہندوستان کے لئے عارضی نشستیں حاصل کرنا ایک 'باقاعدہ عمل' ہے اور اس سے پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہندوستان عارضی رکن کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل ہونے والا ہے۔

First published: Jun 17, 2020 08:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading