واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ،1 شخص ہلاک

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

Sep 20, 2019 12:18 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 12:18 PM IST
واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ،1 شخص ہلاک

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ،1 شخص ہلاک-(تصویر:نیوز18)۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ فوکس نیوز کے مطابق پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 10 بجکر چھ منٹ پر موصول ہوئی ۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہو تے ہی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے ۔ تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو پوری طرح بند کر دیا ہے ۔ پولیس اب بھی حملہ آور کی تلاش اور واقعہ کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...