اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میکسیکو کے بارمیں نامعلوم مسلح افرادنےکی فائرنگ، 10 افراد ہلاک، علاقہ میں پھیلی افراتفری

    Mexico Bar Shooting: وفاقی سلامتی کی وزارت نے اس ہفتے کہا کہ میکسیکو کی ریاستوں میں اس سال گواناجواتو میں سب سے زیادہ قتل دیکھنے میں آئے ہیں، جن میں جنوری اور اگست کے درمیان 2,115 متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaMexicoMexicoMexicoMexicoMexico
    • Share this:
      وسطی میکسیکو (central Mexico) کے ایک بار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں تشدد کے تازہ واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریاست گواناجواتو کے قصبے تاریمورو سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ براہ راست حملہ ہے، جو حالیہ برسوں میں منشیات کے حریف گروہوں کے درمیان ہونے والے تشدد سے متاثر ہوا ہے۔

      اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کے روز حملے میں تمام دس متاثرین مرد تھے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے نو افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک اور ہسپتال لے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

      شوٹنگ کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے گواناجواتو کے گورنر ڈیاگو سنہو روڈریگیز نے ٹویٹر پر متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور (Andres Manuel Lopez Obrador) نے جمعرات کی صبح ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بدھ کے روز گواناجواتو میں قتل کے 20 واقعات درج کیے گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      وفاقی سلامتی کی وزارت نے اس ہفتے کہا کہ میکسیکو کی ریاستوں میں اس سال گواناجواتو میں سب سے زیادہ قتل دیکھنے میں آئے ہیں، جن میں جنوری اور اگست کے درمیان 2,115 متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: