بڑا حملہ: میکسیکو میں مسلح گروہ نے ایک گھر پر کی گولی باری، 10 افراد ہلاک، تین شدید طور پر زخمی
مسلح گروہ نے مغربی میکسیکو میں ہفتے کے روز ایک مکان پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک خاتون اور دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ جلیسکو میں پیش آیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 28, 2021 03:53 PM IST

مسلح گروہ نے مغربی میکسیکو میں ہفتے کے روز ایک مکان پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک خاتون اور دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ جلیسکو میں پیش آیا۔
میکسن سٹی: مسلح گروہ نے مغربی میکسیکو mexico میں ہفتے کے روز ایک مکان پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک خاتون اور دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ جلیسکو میں پیش آیا۔ حملہ آور ایک ایس یو وی کار سے آئے تھے۔ ان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ معلومات کے مطابق پولیس کو گھر کے سامنے فرش پر چھلنی ہوئی 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک نوجوان زخمی حالت میں اندر پایا گیا وہیں دوسرے نوجوان اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔
میکسیکو (mexico) میں ڈرگس مافیا کے مضبوط ہونے سے اکثر گولی باری کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ جلیسکو اسٹیٹ نیو جنریشن کارٹیل کا گڑھ ہے۔ وہ میکسیکو کا سب سے پُرتشدد اور طاقت ور گروپ ہے۔ جلیسکو میں گزشتہ کچھ سالوں میں کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں زیادہ قتل ہوئے ہیں۔ ڈرگس مافیا کے یہ گروہ آپس میں لڑتے رہے ہیں۔
گذشتہ سال وسطی میکسیکو میں گوان جواٹو ریاست کے ایک نشہ آور مرکز میں کچھ حملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی۔ اس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کا شک منشیات کی سپلائی کرنے والے گروپ پر کیا گیا تھا۔