اسلام آباد۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بڑا دہشت گردانہ (Terror Attack in Balochistan) حملہ ہوا ہے جس میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہوا۔ جب دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ (Pakistan Terror Attack) کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دس فوجیوں کی موت ہو گئی۔
دہشت گردوں کے حملے میں 10 فوجی ہلاک، ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاکستانی فوج نے جمعرات کو اس حملے کی اطلاع دی۔ فوج کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ دہشت گردوں نے یہ حملہ 25-26 جنوری کی درمیانی رات کو کیا تھا۔ فوج کے مطابق اس حملے میں 10 فوجی مارے گئے جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جوابی کارروائی میں پکڑے گئے تین دہشت گرد
اس کارروائی میں فوج نے تین دہشت گردوں کو پکڑ لیا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایران اور افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ بلوچستان ایک عرصے سے پرتشدد شورش کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ بلوچ باغی گروپوں نے پہلے بھی خطے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں دہشت گردی (Terror Activity) کے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیش نظر مقامی میڈیا نے اس حوالے سے ماہرین کے حوالے سے یہ بات کہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 'تمام ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ الرٹ لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیا گیا ہے
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔