سیکورٹی فورس نے منگل کو پاکستان کے عدم استحکام والے بلوچستان صوبے میں انکاونٹر کے دوران 10 مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ فوج کے میڈیا ونگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان صوبے کے ہوشب علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک دہشت گرد ٹھکانے کو خالی کرانے کے لیے سیکورٹی فورس نے ایک آپریشن شروع کیا تھا، اسی آپریشن کے دوران یہ دہشت گرد مارے گئے۔
مارے گئے دہشت گردوں پر سیکورٹی فورس اور شہریوںپر مسلح حملہ کرنے اور گوادر حشب (ایم-8) روڈ پر ایمپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) پلانٹ کرنے کے الزام تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ چونکہ سیکورٹی فورس 12-14 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی پہچان کرنے کے بعد اسے خالی کرانے کی کارروائی کررہے تھے، لیکن دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس پر گولیاں برسانی شروع کردی۔ دونوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا جب کہ دو بھاگنے میں کامیاب رہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد کس تنظیمسے جڑے تھے۔ بتادیں کہ گزشتہ ہفتہ کو فوج کی میڈیا برانچ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے صوبے کے کوہلو علاقہ میں ممنوع باغی بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) سے جڑے نو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ سیکورٹی فورس نے تین زخمی دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔
ہوشب حال کے ہفتوں میں سیکورٹی فورس کی جانب سے دہشت گردوں کی صفائی کے لیے چلائی جارہی مہم کا مرکز بنا ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے سیکورٹی فورس نے ہوشب کے بالور علاقے میں ایک ممنوعہ تنظیم کے دو دہشت گردوں کو الگ الگ مقامات پر مار گرایا تھا۔ 20 نومبر کو پاکستانی فوج نے اسی علاقے میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔