الجزائر :الجیریا کی راجدھانی الجیرس میں ایک فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ہے۔ طیارہ نے دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تھوڑی دیر کے بعد ہی یہ حادثہ پیش آگیا۔ یہ ہوائی اڈے ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے۔مقامی افسروں کے مطابق حادثہ میں 257 فراد کی موت ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ چار سال قبل بھی ایک فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ، جس میں فوجی اہلکار اور ان کے کنبہ کے افراد سمیت 77 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔