ہوم » نیوز » عالمی منظر

یمن کی لڑائی میں اب تک دس ہزارافراد ہلاک: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں پچھلے 18 ماہ سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 10 ہزار سےزیادہ لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 31, 2016 03:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یمن کی لڑائی میں اب تک دس ہزارافراد ہلاک: اقوام متحدہ
فائل فوٹو

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں پچھلے 18 ماہ سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 10 ہزار سےزیادہ لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ عالمی ادارے نے قبل ازیں یہ تعداد 6 ہزار بتائی تھی۔ اقوام متحدہ کے امدادی امور رابطہ کار جیمی ملک گولڈک نے راجدھانی صنعا میں نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ نئے اعداد وشمار تشدد زدہ علاقوں میں طبی امداد پہنچانے والے اہلکاروں کے حوالے سے دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد آگےاور بھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض علاقوں میں طبی امداد ابھی نہیں پہنچ پائی ہے اس لئے وہاں ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن ہم یہ نہیں بتا سکتے ہیں کہ کتنی زیادہ ہے۔ یہ اعداد وشمار ظاہر ہے مکمل نہیں ہیں کیونکہ ابھی بہت سے علاقوں تک امداد کی رسائی نہیں ہوپائی ہے۔ ان علاقوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد وشمار بھی دستیاب نہیں ہیں۔


اقوام متحدہ نے قبل ازیں یہ تعداد تقریباً 6 ہزار بتائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ یمن میں جاری تشدد کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ لوگ دربدر ہوچکے ہیں اور ان میں سے دو لاکھ افراد غیر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کو یہ اطلاع ملی ہے کہ ان میں سے نصف تعداد اپنے وطن لوٹنا چاہتی ہے۔

First published: Aug 31, 2016 03:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading