ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنوبی کوریا میں کورناوائرس کے 10،683 کیسز، ہلاکتیں237

وزارت صحت کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز (كےسی ڈی سی) نے منگل کو بتایا کہ انفیکشن سے ایک اور شخص کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 237 ہو گئی جو مجموعی کیسز کا 2.22 فیصد ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 21, 2020 05:08 PM IST
  • Share this:
جنوبی کوریا میں کورناوائرس کے 10،683 کیسز، ہلاکتیں237
علامتی تصویر

سیول۔ جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کوروناوائرس (كووڈ -19) کے نو نئے معاملے درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10،683 ہو گئی ہے اوراس دوران ایک شخص کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 232 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چار روز سے متاثرین کی ایک دن کی تعداد 20 سے کم رہی ۔ نئے کیسز میں پانچ بیرون ملک سے آئے ہیں۔


وزارت صحت کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز (كےسی ڈی سی) نے منگل کو بتایا کہ انفیکشن سے ایک اور شخص کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 237 ہو گئی جو مجموعی کیسز کا 2.22 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 99 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ سے آزاد کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8،213 ہو گئی ہے۔




ڈائیگو اورشمالی گيونگسانگ صوبے میں متاثرین کی تعداد بالترتیب 6،835 اور1،361ہوگئی ہے۔تقریبا 25 لاکھ کی آبادی والا ڈائیگو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بنا ہوا ہے. ڈائیگو کو حکومت نے مخصوص ’ آفت زدہ علاقہ‘ قرار دیا ہے۔ سیول اوراس قریبی گيونگ گی صوبے میں متاثرین کی تعداد بالترتیب 626 اور658 ہوگئی ہے۔
First published: Apr 21, 2020 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading