ہوم » نیوز » عالمی منظر

یمن میں القاعدہ کے 11 شدت پسند ہلاک

عدن۔ یمن کے جنوب مشرقی صوبہ شباوہ میں کل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حمایت والے سیکورٹی فورسز کی مہم میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد مارے گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 11, 2017 07:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یمن میں القاعدہ کے 11 شدت پسند ہلاک
فائل فوٹو

عدن۔ یمن کے جنوب مشرقی صوبہ شباوہ میں کل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حمایت والے سیکورٹی فورسز کی مہم میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد مارے گئے۔ ملک کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے فوجی جوانوں نے یو اے ای کے حکام کے ساتھ مل کر شباوہ کے هواتہ گاؤں میں مہم چلائی۔ اس مہم میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران یو اے ای فضائیہ نے مسلسل فضائی حملے جاری رکھے جس سے زمین پر لڑ رہے فوجیوں کو کافی مدد ملی۔


انہوں نے بتایا کہ اس دوران شباوہ میں یمن کی فوج کی قیادت کرنل علی بهار اور 10 دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے یو اے ای کے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی صوبہ حضر موت بھیجا گیا ہے۔

First published: Nov 11, 2017 07:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading