ہوم » نیوز » عالمی منظر

پیٹ درد سمجھ کر 10 سال کی بیٹی کو اسپتال لے گئے ماں باپ ، آئی ایسی رپورٹ کہ دیکھتے ہی اڑگئے ہوش

رپورٹس کے مطابق 11 سال کی یہ بچی برطانیہ میں سب سے کم عمر کی ماں بن گئی ہے ۔ 10 سال کی عمر میں ہی بچی حاملہ ہوگئی تھی ۔ بچی کو کچھ وقت سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی ۔ وہ پیٹ درد سے کئی مرتبہ رونے لگتی تھی ۔ اس وجہ سے ماں باپ اس کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے ، لیکن وہاں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا ۔ بچی 30 ہفتوں کی حاملہ تھی

  • Share this:
پیٹ درد سمجھ کر 10 سال کی بیٹی کو اسپتال لے گئے ماں باپ ، آئی ایسی رپورٹ کہ دیکھتے ہی اڑگئے ہوش
پیٹ درد سمجھ کر 10 سال کی بیٹی کو اسپتال لے گئے ماں باپ ، آئی ایسی رپورٹ کہ دیکھتے ہی اڑگئے ہوش

ماں بننے کا احساس دنیا کی ہر خاتون کیلئے خاص ہوتا ہے ۔ نو مہینے تک بچے کو اپنی کوکھ میں پالنے کے بعد جنم دیتے ہوئے ہونے والے درد کو ماں فورا بھول جاتی ہے ، لیکن اس احساس کا بھی ایک کا ایک خاص وقت ہوتا ہے ۔ 18 سال کے بعد لڑکی کا جسم اس قابل بن پاتا ہے کہ وہ اپنے جسم میں دوسری جان کی پرورش کرسکے ، لیکن یوکے سے سامنے آئے ایک معاملہ نے سبھی کو حیران کردیا ۔ یہاں گیارہ سال کی ایک بچی نے دوسرے بچے کو جنم دے کر سبھی کو حیران کردیا ۔ بچی جب 10 سال کی تھی تبھی حاملہ ہوگئی تھی ۔


رپورٹس کے مطابق 11 سال کی یہ بچی برطانیہ میں سب سے کم عمر کی ماں بن گئی ہے ۔ 10 سال کی عمر میں ہی بچی حاملہ ہوگئی تھی ۔ بچی کو کچھ وقت سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی ۔ وہ پیٹ درد سے کئی مرتبہ رونے لگتی تھی ۔ اس وجہ سے ماں باپ اس کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے ، لیکن وہاں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا ۔ بچی 30 ہفتوں کی حاملہ تھی ۔ اس نے اسپتال میں ہی بچی کو جنم دیا ۔ تاہم غنیمت یہ رہا کہ دونوں صحت مند ہیں ۔ ڈاکٹرس اتنی کم عمر میں پریگنینسی کے معاملہ سے حیران ہیں ۔ وہبں بچی کے ماں باپ کا رو رو کر برا حال ہے ۔


بچی کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں اس کے والدین نے بتایا کہ انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہے ۔ اب اس معاملہ کی جانچ سوشل سروس اور کونسل چیف کریں گے ۔ بچی نے ابھی تک اپنے والدین کو کوئی جانکاری نہیں دی ہے ۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر کس نے بچی کی آبروریزی کی اور اس کو حاملہ بنادیا ۔ دی سن کو دئے انٹرویو میں ڈاکٹر کیرول کوپر ، جنہوں نے بچی کی زچگی کرائی ، نے بتایا کہ ایک اوسط بچی میں گیارہ کی عمر میں پیوبرٹی شروع ہوتی ہے ۔ حالانکہ کئی معاملات میں عمر آٹھ سال بھی ہوجاتی ہے ۔


اس سے پہلے برطانیہ میں سب سے کم عمر میں ماں بننے کا ریکارڈ ٹیریسا مڈلٹن کے نام تھا ۔ اس نے 12 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تھا ۔ اب 20 سال کی ہوچکی ٹیریسا کے بھائی نے ہی اس کی آبروریزی کی تھی اور اس کو حاملہ بنادیا تھا ۔ معاملہ کے انکشاف کے بعد ٹیریسا کو سوشل کیئر میں جبکہ اس کے بھائی کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔ 2014 میں 12 سال کی بچی نے 13 سال کے بچے سے حاملہ ہوکر ایک بیٹے کو جنم دیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 27, 2021 03:57 PM IST