ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں بھیانک زلزلہ ، 12 افراد کی موت ، 400 سے زائد زخمی ، متعدد عمارتیں منہدم

ترکی کے مغربی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس کے درمیان آنے والے زلزلے سے اب تک ازمیر میں 12 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ جبکہ 400 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

  • Share this:
ترکی میں بھیانک زلزلہ ، 12 افراد کی موت ، 400 سے زائد زخمی ، متعدد عمارتیں منہدم
ترکی میں بھیانک کا زلزلہ ، 12 افراد کی موت ، 400 سے زائد زخمی ، متعدد عمارتیں منہدم ۔ (Image: Reuters)

ترکی کے مغربی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس کے درمیان آنے والے زلزلے سے اب تک ازمیر میں 12 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ جبکہ 400 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا ہے اور سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ۔


زلزلے کا مرکز ازمیر کے قریب بحیرہ ایجیئن میں 16.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا ۔ میڈیا نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ترکی کے شہر ازمیر کے علاقے سفری حصار میں 6 اعشاریہ 6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔



رپورٹ کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی شدت استنبول سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز تک محسوس کی گئی ۔  خیال رہے کہ زلزلے سے ساحلی شہر ازمیر کو نقصان پہنچا ، جہاں 30 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی ہے۔ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹوئٹر پر کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں ازمیر میں اب تک 6 عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

خیال رہے کہ میں زلزلے آتے رہتے ہیں ۔ ترکی کے جنوب مشرقی صوبے وان میں 2011 میں شدید زلزلے کے نتیجہ میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  قبل ازیں 1999 میں شمال مغرب میں 7.4 شدت کے زلزلے سے استنبول میں ایک ہزار جبکہ دیگر شہروں میں 17 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 31, 2020 12:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading