ہوم » نیوز » عالمی منظر

کوسٹا ریکا میں طیارہ حادثہ کا شکار، 12 افراد ہلاک

سان جوس ۔ وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں آج ایک طیارہ کے گر کر تباہ ہو جانے سے کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی جن میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 01, 2018 01:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کوسٹا ریکا میں طیارہ حادثہ کا شکار، 12 افراد ہلاک
علامتی تصویر

سان جوس ۔ وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں آج ایک طیارہ کے گر کر تباہ  ہو جانے سے کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی جن میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے۔ کوسٹا ریکا کی وزارت دفاع نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔


یہ حادثہ دارالحکومت سان جوز سے 230 کلومیٹر دور گواناكاسٹے صوبے کے پہاڑی علاقے پنٹا اسلٹا میں ہوا۔ یہ پہاڑی علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکزہے اور انتہائی مقبول ہے۔


کوسٹا ریکا کے شہری ہوا بازی شعبہ کے ڈائرکٹر انيو كبیلو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے 10 غیر ملکی سیاح ہیں۔ طیارہ کے حادثے میں کوسٹا ریکا کے دو پائلٹ بھی مارے گئے ہیں۔ حادثہ میں تباہ ہونے والا ہوائی جہاز نیچر ایئر کمپنی کا تھا۔ حادثہ کےسلسلہ میں کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔



First published: Jan 01, 2018 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading