احتجاج و مظاہرہ کے دوران غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی جاں بحق اور کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے۔حماس کی وزارت صحت کے مطابق 12 سالہ شادی عبدالعال کو غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ اس سے قبل ان کی شناخت 14 سالہ مصطفیٰ عابد ربو کے نام سے ظاہر کی گئی تھی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 2 نوجوانوں ہانی افنان اور محمد شکورا کو غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس اور البوریج میں الگ الگ جھڑپ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی جاں بحق اور کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے۔ حماس کی وزارت صحت کے مطابق 12 سالہ شادی عبدالعال کو غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ اس سے قبل ان کی شناخت 14 سالہ مصطفیٰ عابد ربو کے نام سے ظاہر کی گئی تھی۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 2 نوجوانوں ہانی افنان اور محمد شکورا کو غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس اور البوریج میں الگ الگ جھڑپ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو غزہ میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 179 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے اکثر کو احتجاج کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم ان جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاک ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔ اسرائیل نے سرحد کو بند کرکے غزہ کو دنیا سے منقطع کر رکھا ہے اور ان کا موقف ہے کہ حماس کو تنہا کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے جبکہ 2008 سے اب تک اسرائیل اور حماس کے درمیان 3 جنگیں بھی لڑی جا چکی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو مشترکہ سزا دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری ہلاک
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتہ پرتشدد احتجاج اور جھڑپوں کے بعد گزشتہ روز صرف عام شہریوں کو غزہ جانے کے لیے سرحد مکمل طور پر کھول دی تھی۔ اسرائیلی وزیر دفاع ایویگدور لیبرمین کا کہنا تھا کہ سرحد کو پرامن رہنے کی شرط پر کھولا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس پانچ سالہ اسرائیلی بچی کے بالوں کی دنیا ہو گئی دیوانی
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔