ہوم » نیوز » عالمی منظر

میانمار میں سوائن فلو سے 13 افراد ہلاک

سنگاپور۔ میانمار میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے اور 200 سے زیادہ افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 02, 2017 03:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
میانمار میں سوائن فلو سے 13 افراد ہلاک
سنگاپور۔ میانمار میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے اور 200 سے زیادہ افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔

سنگاپور۔  میانمار میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے اور 200 سے زیادہ افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ میانمار کی سرکاری میڈیا نے کل بتایا کہ پیر کو ینگون شہر کے ایک اسپتال میں علاج کروا رہے دو بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ طبی حکام نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے سبب 210 دیگر لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 62 افراد سوائن فلو سے متاثر ہیں۔


انتظامیہ نے شہریوں سے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا ہے جس میں بھیڑبھاڑ والے علاقہ سے بچنے، باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھونا، انفلوئنزا جیسی علامت نظر آنے پر اور اس کے دو دنوں کے اندر ٹھیک نہ ہونے پر ڈاکٹر سے صلاح لینا شامل ہے۔

First published: Aug 02, 2017 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading