نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک

نائجیریا کے شمال مشرقی صوبہ بورنو کے ملاري گاؤں میں گزشتہ روز بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

Aug 03, 2015 09:36 AM IST | Updated on: Aug 03, 2015 09:36 AM IST
نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک

جوہانسبرگ۔  نائجیریا کے شمال مشرقی صوبہ بورنو کے ملاري گاؤں میں گزشتہ روز بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ مقامی اہلکاروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حملے میں 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بوکو حرام کے انتہاپسندوں نے گاؤں کے اندر داخل ہونے کے بعد چند گھروں میں آگ بھی لگا دی۔ دہشت گردوں کا کہنا تھا کہ اس گاؤں میں فوجی چھپے ہوئے ہیں۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com