ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیلیفورنیا میں سیاحتی بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، 13 ہلاک، 31 زخمی

پام اسپرنگ [کیلف]۔ جنوبی کیلیفورنیا کی قومی شاہراہ پر سیاحوں کو لے جانے والی ایک تیز رفتار بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 لوگ ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2016 11:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیلیفورنیا میں سیاحتی بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، 13 ہلاک، 31 زخمی
علامتی تصویر

پام اسپرنگ [کیلف]۔ جنوبی کیلیفورنیا کی قومی شاہراہ پر سیاحوں کو لے جانے والی ایک تیز رفتار بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 لوگ ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعہ لاس اینجلس شہر سے 100 میل مشرق میں پیش آیا۔ حکام نے حادثے میں 13 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے کی تصاویر میں سیاحوں کی بس کے سامنے کا حصہ تصادم کے بعد مکمل طور پر تباہ دکھایا گیا ہے۔ بس ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تھی۔ ایک ٹرک کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے بعد بچاو کارکنوں نے بس میں داخل ہونے، لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے لوہے کی سیڑھی استعمال کی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق بدنصیب بس کیلیفورنیا کے شہر سالٹان سے لاس اینجلس جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔


اس سے پہلے اسی سال 30 جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 16 انسانی جانوں کا زیاں ہوا تھا۔

First published: Oct 24, 2016 11:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading