ایران کے ریولیشنری گارڈس نے جمعرات کو پڑوسی ملک عراق کے کرد علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون سے حملے کیے، جس میں 13 لوگ مارے گئے ہیں۔ ایرانی عہدیداروں نے بتایا کہ اس حملے میں 58 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی و دیگر میڈیا نے بتایا کہ ملک کے ریولیشنری گارڈ نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند گروپوں کے کچھ ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ کردش ٹیلی ویژن نیٹ ورک روداو نے مقامی ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے حملے میں 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 58 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مہسا امینی کا سی ٹی اسکین آیا سامنے، کیا پولیس کی پٹائی سے ہوئی تھی موت: پڑھئے پوری رپورٹ
عراقی کرد ذرائع نے کہا کہ ڈرون حملوں نے بدھ کی صبح عراقی کردستان میں سلیمانیہ کے پاس کردوں کے کم از کم 10 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی ڈرون نے کویا کے آس پاس واقع فوجی کیمپوں، گھروں، دفاتر اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔