ہوم » نیوز » عالمی منظر

جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ،13 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی۔ شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کی لڑائی میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 11, 2017 04:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ،13 افراد ہلاک
میکسیکو جیل: فائل فوٹو

میکسیکو سٹی۔ شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کی لڑائی میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی۔ سیکورٹی افسر ایلڈو فاسکی نے کل کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے اضافی سیکورٹی دستوں کو وقوعہ کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔

مسٹر فاسکی نے رپورٹروں کوبتایا کہ سیکورٹی دستے مونٹیری شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع کیڈیریٹا جیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سنتریوں اور دوسری قیدیوں کی حفاظت کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔


انہو ں نے کہا کہ یہ فوری طور سے واضح نہیں ہوپایا ہے کہ قیدیوں کی لڑائی میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سیکورٹی دستوں کے کتنے جوان مارے گئے ہیں۔

First published: Oct 11, 2017 04:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading