ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلسطین میں کورونا وائرس کا قہر ، سامنے آئے 15 نئے معاملات ، مغربی کنارہ سب سے زیادہ متاثر

دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2020 06:21 PM IST
  • Share this:
فلسطین میں کورونا وائرس کا قہر ، سامنے آئے 15 نئے معاملات ، مغربی کنارہ سب سے زیادہ متاثر
علامتی تصویر

فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرہ 15 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہونے والوں کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے ۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان نے جمعرات کو رملہ میں صحافیوں کوبتایا کہ بیدوگاؤں سے یروشلم کے شمال مغرب تک 15 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ سبھی اس فلسطینی خاتون کے رابطے میں آئے تھے ، جس کی کورونا سے بدھ  کےروز موت ہوگئی تھی ۔


انھوں نے بتایا کہ گاؤں میں مزید احتیاطی اقدام کیے جارہے ہیں ۔ کورونا وائرس سے سبے سے زیادہ مغربی کنارے کے لوگ متاثر ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی ہے ، جن میں سے 9 غزہ پٹی میں اور 77 مغربی کنارہ میں ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163  اس سے متاثر ہوئے ہیں۔


گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تعلق سے سنگین صورت حال اٹلی سے سامنے آئی ہے ۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے اب تک 7503 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ اٹلی کے محکمہ شہری سلامتی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان اس وائرس سے 683 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ا ٹلی میں کورونا کے 5210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر74386 ہو گئی ہے۔

کویت میں کرونا وائرس کے 13 نئے معاملات

ادھر کویت میں کووڈ ۔19 کے 13 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی معاملوں کی تعداد بڑھ کر 208 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔  وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السندی نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایاکہ درج کئے گئے 13 معاملوں میں پانچ لوگ حال ہی میں سعودی عرب ، مصراور فرانس سے لوٹے تھے ، جبکہ سات لوگوں کو متاثروں سے رابطہ میں آنے کی وجہ سے انفیکشن ہوا ہے اور ایک شخص کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
First published: Mar 26, 2020 06:20 PM IST