Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    مسجد حرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان ، حرمین شریفین انتظامیہ نے طلب کی درخواست

    سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

    • Share this:
    مسجد حرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان ، حرمین شریفین انتظامیہ نے طلب کی درخواست
    اعلان کے مطابق 16 رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کیے جائیں گے؛ فوٹوفائل

    مکہ مکرمہ :  سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔

    اعلان کے مطابق  16رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19 سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

    First published: Apr 26, 2018 06:56 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading