چین میں سیلاب سے 150 ہلاک ، لاکھوں افراد بے گھر

حکام نے بتایا کہ هیبئی اور ہینن صوبے شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

Jul 24, 2016 01:39 PM IST | Updated on: Jul 24, 2016 01:39 PM IST
چین میں سیلاب سے 150 ہلاک ، لاکھوں افراد بے گھر

بیجنگ : چین کے وسطی اور شمالی حصے میں سیلاب سے 150 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں اور لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونا پڑا۔  حکام نے بتایا کہ هیبئی اور ہینن صوبے شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ هیبئی میں کم از کم 114 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 111 لوگ لاپتہ ہیں اور 53،000 مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ ہینن صوبے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 72،000 لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونا پڑا۔

شنگتئی شہر میں 25 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس سے مشتعل لوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ چینی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کے لئے راحت فنڈ کا انتظام کرے گی۔ سیلاب کی وجہ سے 10 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر فصل برباد ہو گئی جس سے تین ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

Loading...

Loading...