ہوم » نیوز » عالمی منظر

کابل میں دیر رات ہوئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی

افغانستان کے کابل میں گرین ویلیج کے نزدیک ہوئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16ہوگئی ہے۔ مقامی میڈیا نے افغانستان کے وزارت داخلہ کےحوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ کابل میں پیر کو دیر رات یہ بم دھماکہ ہوا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 03, 2019 11:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کابل میں دیر رات ہوئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی
کابل دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 16ہوئی

افغانستان کے کابل میں گرین ویلیج کے نزدیک ہوئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16ہوگئی ہے۔ مقامی میڈیا نے افغانستان کے وزارت داخلہ کےحوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ کابل میں پیر کو دیر رات یہ بم دھماکہ ہوا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں 119افراد زخمی ہوئےتھے۔ زخمیوں میں زیادہ تر تعدادعام شہریوں کی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ نے لیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سکیورٹی فرم بلیک واٹر پرائیویٹ کے ملازمین اور بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی وجہ سے گرین ویلیج کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

First published: Sep 03, 2019 11:48 AM IST