پاکستان : عزت ناموس کے نام پر خیبر پختون خواہ میں کمسن لڑکی کو برہنہ گھمایا گیا ، آٹھ افراد گرفتار

پاکستان کے خیبر پختون خواہ صوبہ میں ایک کمسن لڑکی کو برہنہ گھمانے کے الزام میں پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Nov 03, 2017 08:40 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 08:40 PM IST
پاکستان : عزت ناموس کے نام پر خیبر پختون خواہ میں کمسن لڑکی کو برہنہ گھمایا گیا ، آٹھ افراد گرفتار

خیبر پختون خواہ میں کمسن لڑکی کو برہنہ گھمایا گیا ۔ تصویر بی بی سی

اسلام آباد: پاکستان کے خیبر پختون خواہ صوبہ میں ایک کمسن لڑکی کو برہنہ گھمانے کے الزام میں پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ عزت ناموس کی خاطر انتقامی کارروائی سے متعلق ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ 27 اکتوبر کا ہے جب یہ لڑکی کنویں سے پانی بھرنے کے لئے گئی تھی اور اسی دوران ان لوگوں نے اس کو گھیر کر گاؤں میں ایک گھنٹہ تک برہنہ گھمایا ۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ کیس تین سال پہلے کے واقعہ سے متعلق ہے، جس میں لڑکی کے بھائی کا ان لوگوں کے خاندانوں میں سے ایک لڑکی کے ساتھ محبت کا معاملہ تھا۔ اس واقعہ کا بدلہ لینے کے لئے، ان لوگوں نے اس غیر انسانی سانحہ کو لڑکی کے ساتھ انجام دیا۔

Loading...

Loading...