ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں بارش سے 163 افراد کی موت، 101 زخمی

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 61 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 59 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارش نے زندگی درہم برہم کردی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 31, 2020 01:36 PM IST
  • Share this:
پاکستان میں بارش سے 163 افراد کی موت، 101 زخمی
پاکستان میں بارش سے 163 افراد کی موت، 101 زخمی

اسلام آباد۔ پاکستان میں 15 جون سے اب تک بارش کے الگ الگ واقعات میں کم از کم 163 افراد کی موت اور 101 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شیئر کر کے 15 اگست سے 30 اگست تک بارش سے متعلق شدید واقعات میں ہوئی اموات اور زخمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی ہے ۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سرکار کے متعلقہ محکمے، فوج اور غیر سرکاری تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔


رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 61 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 59 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارش نے زندگی درہم برہم کردی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، تیز بارش کی وجہ سے شہر کی 90 فیصد کاروباری سرگرمیاں بند ہو گئی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت مختلف مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں نالوں اور علاقوں کی صفائی نہ ہونے کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔


این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 48 افراد کی موت ہو گئی اور 44 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ملک کے دیگر حصوں میں 54 دیگر افراد کی موت ہوئی ہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے پیر کے روز ملک کے کچھ حصوں میں تیز بارش کی پیشین گوئی کی ہے اور کراچی سمیت کچھ شہروں میں سیلاب جیسی صورتحال کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔


اس دوران ،سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبے میں بارش کی وجہ سے 80 لوگوں کی موت ہوگئی جن میں سے 47 صوبے کے دارالحکومت کراچی میں مارےگئے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 31, 2020 01:36 PM IST