ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپال میں بھیانک سڑک حادثہ ،17 افراد ہلاک ، 15 زخمی

نیپال میں ایک ٹرک حادثے میں 17 افرادہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ نیپال کے مستانگ ضلع کے سیانگ بوچ میں جمعہ کو پیش آیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 06, 2018 06:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیپال میں بھیانک سڑک حادثہ ،17 افراد ہلاک ، 15 زخمی
علامتی تصویر

کٹھمنڈو : نیپال میں ایک ٹرک حادثے میں 17 افرادہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ نیپال کے مستانگ ضلع کے سیانگ بوچ میں جمعہ کو پیش آیا۔ پولس سب انسپکٹر مہندر کھاڈکا نے بتایا کہ جمیسن سے 58کلومیٹر دور گھیلنگ کے نزدیک ایک ٹرک پھسل کر گہری کھائی میں گرگیا۔

اس حادثے میں 17 افراد کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی اور 15 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔ٹرک میں سوار مزدور دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کام پر لوٹ رہے تھے اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

First published: Jul 06, 2018 06:02 PM IST