உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لیبیا میں داعش کا حملہ ، 17 افراد ہلاک

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    طرابلس۔ خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے مغربی لیبیا میں 11 مقامی سکیورٹی اہلکاروں کے سر قلم کر دیئے اور ایک دوسرے حملے میں 6 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      طرابلس۔  خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے مغربی لیبیا میں 11 مقامی سکیورٹی اہلکاروں کے سر قلم کر دیئے اور ایک دوسرے حملے میں 6 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ لیبیا میں مغربی خطے کے میئر حسین الثوادي نے کہا کہ منگل کی دیر شام داعشی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں چھ مقامی سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور دہشت گردوں نے سکیورٹی کی ایک عمارت میں داخل ہوکر 11 لوگوں کے سر قلم کر دیے۔


      سلامتی دستہ نے داعش کے تین دہشت گردوں کو طرابلس کے مضافات سے گرفتار کیا ہے، جن میں سبراٹھا کے داعشی سرغنہ محمد سعد التاجوري بھی شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں سیاسی بحران کا فائدہ اٹھا کر داعش نے سیرتے پر کنٹرول قائم کرنے کے علاوہ کئی شہروں میں حملے تیز کردیئے ہیں۔

      First published: